لاک ڈاون میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں :ریاستی وزیر داخلہ ، بساوراج بومئی

  بنگلورور:19جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)یاستی حکومت  بنگلورو اور ریاست کے دوسرے حصوں میں ہفتہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن میں مزید کا ارادہ نہیں رکھتی ،

وزیر داخلہ بسوراج بومئی کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے لگایا گیا  لاک ڈاؤن؂منگل 21 جولائی کو ختم ہونے جارہا ہے۔ کسی بھی حالت میں لاک ڈاؤن کو منگل کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی۔" بومائی نے کہا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کوویڈ ۔19 وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جائے ، انہوں نے کہا کہ  "ہم نے عوام کو سامان خریدنے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا ہے۔ اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  سڑک پر چل رہی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ۔انہوں صاف لفظوں میں کہا کہ  کسی بھی حالت میں ، 21 جولائی کے بعد شہر میں لاک ڈاؤن جاری نہیں رہے گا۔ یہاں تک کہ وزیر اعلی یدیورپا نے بھی اس معاملے پر وضاحت پیش کی ہے۔

"انہوں نے کہا کہ جب سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے ، ہم شہر (بنگلورو) کے اندر علاقوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے ،اور اس کام کے لئے  پہلے سے ہی  50 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔اور  روزانہ 40 علاقوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے ، انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد اسپتالوں اور ریلوے اسٹیشنوں سمیت متعدد علاقوں سینیٹائز کرنا ہے، اور اس کام کے لئے تربیت یافتہ اہلکاروں ، سول ڈیفنس ،ایس ڈی آر ایف ، اور فاءر بریگیڈ کے عملہ کے مدد لی جا رہی ہے ، ان کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی

Share this post

Loading...