بنگلورو 20؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے لاک ڈاؤن میں سختی لانے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے آج محکمۂ پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کریں۔ ان ہدایات کے بعد اسی بات کا اظہار کیا جارہا ہیکہ پولیس اب گاڑیوں کو ضبط کرنے میں پہلے سے زیادہ پھرتی دکھائے گی۔
وزیر داخلہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب ریاست میں لاک ڈاؤن کی توسیع کی بات چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کریں، حالیہ دنوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیہی علاقوں میں درج کیا جارہا ہے، اس لیے لوگ اس کی خطرناکی کو جان جائیں اور اپنا تعاون پیش کریں۔
انہوں نے اخباری نمائندں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری گھومنے پھرنے والوں پر آئندہ دنوں میں پولیس سخت اقدامات کرے گی۔ لاک ڈاؤن میں توسیع کے سلسلہ میں سوال کرنے پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ 23 مئی اس سلسلہ میں اعلان کریں گے۔
Share this post
