لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی :  منگلورو تعلقہ پنچایت صدر کی گاڑی ضبط

منگلورو 18/اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں منگلورو تعلقہ پنچایت صدر کی کار ضبط کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تعلقہ پنچایت صدر کے استعمال میں رہنے والے والی گاڑی کو کوٹیگے ہارا چیک پوسٹ پر پولیس کی جانب سے روکا گیا تو انہو ں نے گاڑی بنا روکے آگے بڑھادی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ضبط کرلی ہے۔ گاڑی کا پلیٹ نمبر KA-19 G0968ہے اور اس پر لگے بورڈ پر تعلقہ پنچایت صدر بھی درج ہے۔ 
    پولیس نے دفعہ 269,270,271,34,179 اور 184کے تحت محمد مونو عرف عبدالرحمن، حنیف عرف محمد اور صفوان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...