جنوبی کنیرا کے 17 گرام پنچایتوں میں مکمل لاک ڈاؤن

منگلورو14:جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) جنوبی کنیرا کی ضلع انتظامیہ نے ضلع کی 17 گرام پنچایتوں میں مجموعی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان علاقوں میں پچاس سے زائد کورونا کے معاملات پائے جارہے ہیں۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے وی  راجندر نے منگلورو تعلق ، بیلتنگنڈی ، میں آٹھ دیہات ، کڈابا میں دو ، سلیا میں پانچ دیہات ، نیرمرگا اور کوناجے میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن آج صبح نو بجے سے 21 جون صبح نو بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران میڈیکل سیکٹر، دودھ کی سپلائی، پٹرول بنکوں اور دیگر ہنگامی خدمات کے پیشِ نظر دیہات سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مہربند دیہات میں ٹاسک فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جو رہائشیوں کو بنیادی ضروری سامان فراہم کریں گے۔

دریں اثنا اڈپی میں کوویڈ 19 کی بہتر صورتحال کے پیشِ نظر پیر سے لاک ڈاؤن کے اصولوں میں آسانی پیدا کی گئی ہے۔ ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو دوپہر 2 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اڈپی کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ خریداری کے دوران کوویڈ کے اصولوں پر سختی سے پابندی کرائی جائے۔

بشکریہ : وارتا بھارتی

Share this post

Loading...