بنگلورو 27 نومبر2023(فکروخبرنیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق ایک حکم نامہ کے مطابق ایل کے عتیق کو کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کا ایڈیشنل چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر رجنیش گوئل کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
عتیق کو حکومت محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا اہم چارج بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال 30 جون کو محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر چارج سنبھالا تھا۔
حکومت کے انڈر سکریٹری کے وی اشوکا کے ذریعہ اس سلسلے میں نکالے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ''عتیق ایل کے آئی اے ایس، حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ خزانہ، حکومت کرناٹک کا فوری اثر سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ عتیق ایل کے کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک حکومت، محکمہ خزانہ، حکومت کرناٹک کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کا اہم چارج بھی سونپا گیا ہے۔
Share this post
