لائن ٹرافی کا ساتواں دن : میزبان نے نو ر اسورٹس کوچلتا کردیا

لائن کے نسیم نے تین جبکہ عکرمہ صادقین اور عمران جوشیدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسلم جوکاکو کو 67رنز بنانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ آج صبح کا میچ اسداللہ اور مدینہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں مدینہ کے سامنے اسدللہ بے بس نظر آئی اور 135رنز کا پیچھا کرتے ہوئے صرف 97رنز ہی بناسکی۔ مدینہ نے ٹاس جیت پر پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے 135رنز بنائے جس میں عزیر برہماور کے 40اور سمعان کے 23رنز شامل ہیں۔جواب میں اسداللہ نے کسی بھی کھلاڑی نے کوئی خاص اسکور بنایا۔ مفضال کے 29رنز کی مدد سے ٹیم کا اسکور 97تک پہنچا ۔ مدینہ کی جانب سے معاذ نے تین اوور میں 11رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین گیندبازی کرنے پر معاذ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ 

Share this post

Loading...