عباد نے 44 اور اشفاق نے اپنی ٹیم کے لیے 38رنز جوڑنے میں کامیاب رہے۔ پرنس منکی کے روشن نے شروعاتی اوور میں ہی تین وکٹیں حاصل کیں جس کی مدد سے پرنس منکی نے میچ پر گرفت مضبوط رہی اور لبیک کو 110پر ڈھیر کردیا۔ اس میچ میں روشن کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ دوپہر کے میچ میں غوثیہ مرڈیشور نے شاندار کو 14رنوں سے شکست دے دی۔ غوثیہ مرڈیشور نے فضلو ڈانگی کی نصف سنچری اور وقاص کے 32رنز کی مدد سے شاندار کے سامنے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔ جواب میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے شاندار نے بڑی کوششیں کیں لیکن مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر وہ 136رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح غوثیہ مرڈیشور نے یہ میچ 14رنوں سے جیت لیا۔ شاندار کی جانب سے ابو نے نصف سنچری اور پرویز نے 28رنز جوڑے تھے۔ غوثیہ کے شمس الدین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Share this post
