اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے انفا نے میدان سنبھالا اور تین وکٹ کے ساتھ اُنیسویں اوور کے ابتداء میں اپنے ہدف کو چھولیا اور اس طرح بازی مارلی ، بہترین بلے کی بات کریں تو عمرا ن لنکا نے سترہ گیندوں میں 32رن بنائیں اور بہترین بلے بازی اور گیندبازی کرنے کی وجہ سے عمرا لنکا کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ بات بھی واضح کرلیں کہ آج عمران لنکا کو پرپل کیپ کا بھی حقدار اس وجہ سے ٹہراگیا کہ انہوں نے اب تک کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ گرائے یعنی تیرہ وکٹ حاصل کئے ۔
سوپر اسٹار اور عسفا کے مابین ہوئے میچ میں سوپر اسٹار باہر
اسی طرح اسی دن کے دوسر ے میچ کی بات کریں تو عسفا نے لائن ٹرافی کے سیمی فائنل میں سوپر اسٹار کو نااُمید کرتے ہوئے اپنا نام درج کرلیا۔ یہ میچ یکطرفہ رہا ۔ عسفا نے پہلے ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کیااور پھر سوپرا سٹار سامنے 163رنوں کا ہدف پیش کیا، عسفا میں بہترین بلے بازی کی بات کریں تو ریان نے 76رن بنائے اور کپتان عبدالمنان نے 30رن بنائیں۔ اس ہدف کا پیچھا کا کرتے ہوئے سوپر اسٹار نے 127رن ہی بنا پائی ۔ سوپر اسٹار کے اسٹار بلے باز حسین اور تعظیم آج اپنے کھیل کا جوہر نہیں دکھا پائے اور زیرو پر ہی پوری ٹیم کو اُمیدوں کے سہارے چھوڑے کر چل دئے۔ مگر دیگر بلے باز وں نے بھی پورا زور لگایا مگر عسفا کے گیند باز بھی پھرتیلے نکلے اور ہد ف پہنچانے سے پہلے ساری وکٹوں پر قابض ہوگئے۔ اس کھیل میں ریان کی بہترین بلے بازی نے ان کو مین آف دی میچ کا اعزاز دلوایا۔
Share this post
