لائن ٹرافی کے کے تیرہویں دن لائن نے سوپر اسٹار اور انفا نے مون اسٹار کو دی شکست

آج صبح کا میچ انفا اور مون اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میں انفا نے مون اسٹار کو سات وکٹوں سے مات دے دی۔ انفا نے ٹاس جیت کر مون اسٹار کو بلہ بازی کرنے کی دعوت دی جنہوں نے انفا کو 130کا ہدف دیا۔ مون اسٹار کے نصراللہ نے بیس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 37رنز بنائے جبکہ ابصر نے 24رنز کا تعاون دیا۔ جواب میں عمران اور عبدالباری نے اپنی ٹیم کے لیے اچھی شروعات دی ۔ اس طرح انفا نے سترہویں اوور میں اس ہدف کو پار کیا۔بلہ بازی سے 29رنز اور گیندبازی میں 3وکٹیں حاصل کرنے والے عمران کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ لائن ٹرافی میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے نصراللہ کو ارشد شنگیری کے ہاتھوں اورینچ کیپ سے نوازا گیا۔ 
کل بروز جمعرات صبح کا میچ حنیف آباد اور آزاد اور دوپہر میں الوفا مرڈیشور اور سوپر اسٹار کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...