لائن ٹرافی :انفا کے عمران کے سامنے شاہین کے گیند بازوں نے گھٹنے ٹیک دئیے

اس ہدف کا پیچھا کرنے اترے انفا کے بلہ باز شروعات ہی میں گیندبازوں پر حاوی ہوگئے اور سلامی بلہ باز عمران لنکا نے صرف 19گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 66رنز اسکور کیے۔ عمران لنکا کی بہترین بلہ بازی اور گیندبازی پر ان کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ 
اسی طرح دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں الوفا مرڈیشور نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے ۔ جس میں طفیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 51رنز اور اظہر نے 23گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد پانچ چوکوں کی مدد سے 34رنز اسکور کیے۔ کوسٹل کنگ کے عصام نے اپنے چار اوور میں 26رنز خرچ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کوسٹل کنگ کو الوفا نے 17.5اوورس میں 91رنوں پر ہی ڈھیر کردیا۔ اسی طرح الوفا نے یہ میچ 74رنز سے اپنے نام کرلیا۔ الوفا کی جانب سے حسنین نے چار اوور میں 12رنز خرچ کیے اور 4وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار اور عمار نے بھی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 14اور 13رنز خرچ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نصف سنچری مکمل کرنے والے طفیل کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ 
کل پیر کے روزصبح این ایس اے منکی اورینگ اسٹار اور دوپہر کا میچ الایمان اور اسفا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...