الوفا کی جانب سے اسامہ اور مدنی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ 137رنز کا پیچھا کرنے اتری الوفا مرڈیشور شروعاتی اوور میں ہی اپنے دو وکٹیں گنوا بیٹھیں لیکن بعد میں آنے والے بلہ بازوں حسنین اور محبوب نے اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ حسنین نے 46اورمحبوب نے 37رنز بنائے ۔
آج صبح کھیلے گئے میچ میں آزاد نے پرنس منکی کوچار وکٹوں سے شکست دے کرپرنس منکی کو ٹورنامنٹ سے باہر کی راہ دکھائی۔ پرنس منکی نے ٹاس جیت پر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے جس میں عبدالمقیت نے 25اور عاصم کے 28رنز شامل ہیں۔ آزاد نے اس ہدف کو ارشد کے 29اور عکرمہ کے 33رنز کی مدد سے انیسویں اوور میں حاصل کیا۔
اوپن ضلع سطح کے فٹ بال مقابلہ میں بیفا نے کو اول مقام
بھٹکل یکم دسمبر (فکروخبرنیوز) سرسی فوریسٹری کالج میں کل منعقدہ اوپن ضلع سطح کے دسہرا فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر کی بیفا ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔ بیفا نے اپنا پہلا میچ ہلیال کے خلاف کھیلا تھاجس میں ہلیال کو پانچ صفر ایک سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل مقابلہ کاروار کی ٹیم سے ہوا جس میں چار ایک سے فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ یقینی بنالی۔ فائنل مقابلہ میں بیفا کا مقابلہ منگوڈ سے ہوا جس میں بیفا نے منگوڈ کو دو صفر سے مات دے کر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمایا۔ فائنل میں پہلا گول انور نے تو دوسرا گول محمد عصام نے داغ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ملحوظ رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں سرسی ، یلاپور ، منگوڈ ، ہلیال ، کمٹہ اور دیگر تعلقہ کے ٹیموں نے حصلہ لیا تھا ۔
Share this post
