لنگسگور کے نوجوانوں نے سو سال پرانے قبرستان کی تزئین کا اٹھایا بیڑہ ، شجر کاری کے ساتھ ساتھ کئی انتظامات کیے ، نوجوانوں کے اس اقدام کی ہر طرف سے ہورہی ہے ستائش

لنگسگور  11 ؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) یہاں واقع سو سالہ قبرستان کی  تزئین نو کے بعد آج ایک مختصر سا پروگرام قبرستان کے احاطہ میں منعقد کیا گیا ۔ ماسٹر عبدالسمیع صاحب نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ لنگسگو ر کے نوجوانوں نے ایک معتد بہ رقم خرچ کرکے اس کی تزئین کا کام کیا ہے اور شجر کاری کے ذریعہ سے اس کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش کی ہے۔ نمازِ جنازہ کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے ، اسی طرح قبرستان میں بورویل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مولانا مفتی یونس قاسمی ، مولانا سید ابوسعید قاسمی وغیرہ نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران نوجوانوں کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی اورمستقبل میں اسی جذبہ کے تحت کام  کرنے کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

ماسٹر عبدالسمیع صحب نے مقامی میڈیا نمائندہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ اتحاد سے کام بنتا ہے اور ہر مکتبۂ فکر کے لوگ یہی چاہتے ہیں۔ آپ کسی بھی مکتبۂ فکر کی مسجد میں چلے جائیں وہاں دیکھیں گے کہ ہر کوئی اتحاد کی بات کرتا ہے  اور ہمیں کسی بھی صورت میں اتحاد کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے ، انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ مسلمان کا جب انتقال ہوجاتا ہے تو اس کو کاندھے پر اٹھانے کے لیے اس کا مکتبۂ فکر معلوم نہیں کیا جاتا ہے بلکہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے اس جنازہ میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

جناب لعل احمد صاحب کی صدارت میں چلنے والے یہ پروگرام جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا فیصل صاحب کی دعائیہ کلمات پر اپنے اختتام کو پہنچا۔

Share this post

Loading...