لنگسگور14؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے آج رائچور کا دورہ کیا جہاں مختلف تعلیمی اور سماجی میدان میں کام کرنے والوں سے ملاقات کیں اور موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔ وفد نے جماعتِ اسلامی ہند رائچور کے دفتر پہنچ کرجماعت کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی۔
بعدِ نمازِ مغرب مدینہ مسجد گوڑی پور پر ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے حالاتِ حاضرہ پر خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اوراس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کی ادئیگی پر زور دیا۔ مولانا نے کہا کہ حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات اللہ کی طرف سے آتے ہیں اور اللہ ہی حالات کو بدل دیتے ہیں لیکن انسان کو ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا شعیب ندوی نے نکاح میں بے جا رسم ورواج کے بجائے سنت کے مطابق نکاح کرنے کی ہدایت دی ۔ مولانا نے کہا کہ جہیز کی لعنت کی وجہ سے کتنی پریشانیاں اٹھانی پڑرہی ہیں اس سے ہم سب لوگ واقف ہیں۔ نکاح کوآسان بنانے کا حکم ہے۔ لہذا ہمیں اس بات کا لحاظ رکھنا چاہیے کہ نکاح میں کم سے کم اخراجات ہوں۔
Share this post
