شہر لنگسگور میں اجتماعی دعا واستغفار کا اہتمام کیا گیا

آج عالم اسلام کے حالات ناگفتہ بہ ہیں اور ہم پر جوحالات آئے ہیں اسی پر انسان غور کرنے سے وہ اللہ کی رجوع ہوجائے گا اور سچی پکی توبہ کرکے بقیہ زندگی اسلام پر عمل کرنے کی ٹھان لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے موسم میں بھی بارش کا نہ ہونا ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم سب اس موقع پر اللہ کے حضور سچی پکی توبہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ، یقیناًاللہ تعالیٰ کی ذات غفور رحیم ہے ، اس کے حضور میں ندامت کے ساتھ گناہوں کے آئندہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ توبہ واستغفار کا اہتمام کرنے پر وہ اپنے بندوں کو معاف کردیتا ہے اور پھر اپنی نعمتوں سے بھی نوازتا ہے۔ اس موقع پر امام وخطیب جامع مسجد لنگسگور نے استغفار کروایا اور جمعےۃ علماء ہند کے مقامی صدر مفتی یونس قاسمی نے توبہ کے شرائط اور اس کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس اجتماعی دعا واستغفار کے اہتمام کرنے میں شہر کے علماء وحفاظ کے ساتھ تنظیم المسلمین نامی انجمن نے بھی اپنا تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر علماء وحفاظ کے ساتھ ساتھ مذکورہ تنظیم کے صدر جناب لعل احمد صاحب ، نائب صدر جناب عبدالقادر باشاہ صاحب اور تقریباً تین سے چار ہزار افراد نے شرکت کی۔

IMG 20170805 WA0014 29645 950 750 80 c

IMG 20170805 WA0011 29643 950 750 80 c

Share this post

Loading...