لفٹ کے دروازے میں پھنس کرسات لڑکا جاں بحق ، معاملہ درج

منگلورو 25؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) کدری پولیس نے ویس لین روڈ پر واقع اپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کے خلاف لفٹ میں پھنس کر ایک سات سالہ لڑکے کی موت کی وجہ سے معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے دفعہ 304a کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز محمد سنان (07) کاسر لفٹ کے دروازے میں پھنس جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ سوسائٹی میں موجود دیگر لوگ لڑکے کی چیخ وپکار سن کر بچےکو بچانے کے لیے آگے بڑھے انہوں نے دروازہ کھولنے کی بہت کوشش کی ۔ جب تک دروازہ کھلتا تب تک دیر ہوچکی تھی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ سوسائٹی کی دیکھ بھال کرنے والوں کی لاپرواہی کی وجہ سے بچہ کی موت واقع ہوگئی۔ فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...