گوا حکومت مچھلیوں کی درآمدات پر لگی پابندی جلد ہٹادے ورنہ سڑک بھگتنے کے لیے تیار رہیں : یوٹی قادر

منگلورو18؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) فارمولین کی موجودگی کے بعد کرناٹکا سے گوا برآمد کی جانے مچھلیوں کے معاملہ میں وزیر انچارچ جنوبی کنیرا یوٹی قادر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹکا کے فیشیریس منسٹر سے اس سلسلہ میں بات کرچکے ہیں جو عنقریب اس مسئلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے گوا حکومت کے اپنے ہم منصب سے بات کریں گے۔ انہوں نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ساحلی کرناٹکا کے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اگر گوا حکومت اپنے اس قانون میں ترمیم نہیں کرے گی وہ بھی سزا بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے اس پر کئی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کس طرح گوا حکومت کرناٹکا سے برآمد کی جارہی مچھلیوں پر پابندی لگاسکتی ہے؟ یاد رہے کہ اس سے قبل کاروار ،گوا سرحد پر مچھلیوں کے تاجروں اور لاری ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے گوا سے کرناٹکا مچھلیاں لارہی لاریوں کو واپس کردیا تھا۔

Share this post

Loading...