لائف گارڈ کی باتوں کو نظر اندازکرکے سمندر میں تیراکی کرنے والے رہیں ہوشیار ! جانیے ڈپٹی کشنر نے کیا کہا؟

کاروار 28؍ جنوری 2021 (فکروخبر نیوز) سمندری خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے جان جوکھم میں ڈال کر سمندر میں اترنے والے سیاحوں کو ڈپٹی کمشنر نے خبردار کرتے ہوئے قانونی طور پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے سیاحوں کے خلاف اپنی جان خطرے میں ڈالنے کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطبق ساحلوں پر لائف گارڈس کا انتظام کیا گیا ہے اوران کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر سیاح سمندر میں اترجاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ڈوبنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہوم اسٹے کے اصولوں کی خلاف ورزی  کی جارہی ہے ۔ یہ خبریں آرہی ہیں کہ لوگ ہوم اسٹے کے نام پر لاڈجنگ چلارہے ہیں جو سراسر غیر قانونی ہے۔ ہوم اسٹے کا مطلب وہاں پر مالکان کو بھی رہنا ضروری ہے اور ان کے تحفظ کی بھی داری ان پر ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر ٹورزم پر اس کا برا اثر پڑتا ہے۔

Share this post

Loading...