بھٹکل ومضافات کی عوام توجہ دیں! لائف کیر اسپتال کی جانب سے 16 دسمبر بروز جمعرات منعقد ہورہاہے مفت طبی کیمپ

bhatkal , hospital, bhatkal hospitals, bhatkal life care, life care hospital bhatkal, free medical camp, health camp, free health check up camp, bhatkal free medical camp,

بھٹکل 13؍ دسمبر2021(فکروخبرنیوز) لائف کیر اسپتال کی جانب سے جی سی آئی بھٹکل کے اشتراک کے ساتھ رابطہ ہال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد 16 دسمبر بروز جمعرات صبح نوبجے کیا جارہا ہے جس میں لائف کیر اسپتال کے مختلف امراض کے ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کرے گی۔ اس کیمپ میں مردوں اور عورتوں کے امراض کے ساتھ بچوں کا معائنہ بھی کیا جائے گا اور اس کے لیے خصوصی ڈاکٹر ہوں گے۔

یہ کیمپ صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہے گا۔

اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے لائیف کیر کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سلمان جوباپو نے بتایا کہ اس مفت طبی کیمت میں شوگر ، تھوپیڈک سرجن ، امراض اطفال ، ماسٹر فیزیو تھراپسٹ ، جنرل فیزیشین ، ارتھو پیڈیکس وغیرہ کے ماہر ڈاکٹرموجود رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ شوگر، بی پی ، ای سی جی ، یوریٹ اسیڈ وغیرہ جیسے ٹیسٹ بھی مفت میں کیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے لائیف کیر اسپتال سے رابطہ کریں۔

Share this post

Loading...