خالہ کا قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

بتایاجا رہا ہے کہ ہریش پجاری نے مالی مسائل کے پیش نظر اس قتل کی واردات کو انجام دیا تھا ،تفصیلات کے مطابق ہریش پجاری 2012جون کو شکنتلا کے گھر پہونچا،اوراس کی بہن کا نمبر مانگنے لگا جب وہ اڈریس بک میں ا س کا نمبر تلاش رہی تھی ،اس نے موقع کا فائدہ اٹھا کراپنے دوست کو اندر بلایا، دونوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے زیورات کا مطالبہ کیا جب اس نے انکار کیا تو دونوں نے اسکے دوپٹہ سے گلا گھونٹ ڈالا اورزیورات لے کر فرار ہو گئے ،پولس نے تحقیقات کے بعدچارج شیٹ داخل کی ،اورآج عدالت نے اس معاملہ میں ثبوتوں کی بناء پر قصوروارقرار دیتے ہوئے عمرقید سزا سنائی۔ 

Share this post

Loading...