بھٹکل 03؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) لرن قرآن بھٹکل کی جانب سے بھٹکل سے تعلق رکھنےوالے لڑکوں کے لیے آن لائن اسلامک کرش کورس 4 شروع ہونے جارہا ہے جس میں طلباء کوقرآن ، عقائد اور سیرت کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
فکروخبر کو دی گئی جانکاری کے مطابق یہ کورس 5 اگست سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں طلباء کو دو بیچوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آٹھ سے چودہ سال تک کے لڑکوں کے لیے جونیئر کلاس اور پندرہ سے بیس سال تک کے طلباء کے لیے سینئر کلاس ہوں گے۔
یہ آن لائن کورس نوائطی زبان میں ہوگا ، بیس روز تک یہ کورس جاری رہے گا جس میں دنیا کے کسی بھی ملک اور شہر میں مقیم بھٹکل سے تعلق رکھنے والے لڑکے شرکت کرسکتے ہیں۔ اس کورس میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دو پیریڈ ہوں گے جس میں مختلف ایکٹیویٹیس کے ذریعہ بنیادی دینی تعلیم دینے کی کوشش کی جا ۓ گی۔
علاوہ ازیں روزانہ تربیتی چارٹ، کوئز وغیرہ مختلف مقابلے بھی منعقد کۓ جائیں گے، اوربہت شریک سرٹیفیکیٹ اور انعام سے بھی نوازا جا ۓ گا۔
خواہش مند حضرات جلدی کریں، محدود سیٹیں ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
https://wa.me/919886582782
Share this post
