بی جے پی میں شمولیت کے لیے مجھ تیس کروڑ روپئے اور وزارت کی پیشکش کی گئی تھی : کانگریس رکنِ اسمبلی لکشمی ہیبالکر

بیلگاوی 29؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) کانگریس ایم ایل اے اور کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) خواتین مورچھا کی صدر لکشمی ہیبالکر نے بڑا بیان دیتے ہوئے خلاصہ کیا ہے کہ بی جے پی نے اسے تیس کروڑ روپئے اور وزارت کا قلمدان دینے کی پیشکش کی تھی ۔ اس نے کہا کہ کنول آپریشن کا حصہ بننے کے لیے مجھے تیس کروڑ روپئے اور وزارت کی پیشکش کی گئی تھی ، بی جے پی لیڈر کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے صرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون بی جے پی لیڈر نے مجھے فون پر یہ پیشکش کی تھی جب وہ حیدرآباد میں تھی۔ میں نے فوری طور پر یہ پیشکش ٹھکرادی اور میں کبھی کانگریس پارٹی کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ ہیبالکر نے یہ بھی کہا کہ کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے ایک مرکزی وزیر نے میری بہن اور اہلِ خانہ سے بھی رابطہ کرکے ا ن کی حوصلہ افزائی کیے جانے کی بھی بات کہی تھی۔ اس نے مزید کہا کہ میں نے اس کے تعلق سے پارٹی کے قائدین کو اطلاع کردی تھی اور ساتھ ہی ساتھ جی پرمیشورا کو بھی معاملہ سے آگاہ کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ ہیبالکر نے اس بات کا انکشاف واقعہ کے چار ماہ بعد کیا ہے ۔

Share this post

Loading...