اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ دوسرے دن صبح وہ اپنے بستر پر نہیں تھے ،خاتون نے ان دونوں کو کئی جگہ تلاش کیا، لیکن کہیں سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا تھا ،آخر کار خاتون نے پولس تھانہ میں ان کے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ،جس کے بعد پولس کی تعاون سے اس کی تلاش جاری تھی ،آج صبح ان کی تلاش اس وقت جاکر ختم ہوئی جب ان دونوں کی لاش کو ایک کنویں سے بر آمد کیا گیا ،بتایا جا رہا ہے کہ شرتھ بیرون ملازمت کر تاتھا ،اور تین سال قبل اس نے ملازمت ترک کر اپنے علاقہ میں ہی رہائش اختیار کر لی تھی ،اس کی بیٹی کنیکا انگلش میڈیم اسکول کی تیسری جماعت کی طالبہ تھی ،ان کی موت کی وجوہات کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے ،پولس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
Share this post
