انیس سالہ دکشت گوڑا مقیم پلاڈکر ، سلیا تعلق سات ستمبر کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیاتھا جس کے بعد زعفرانی تنظیموں نے اسلام قبول کرنے کی افواہ پھیلاتے ہوئے 19ستمبر کو سلیا میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھااور الزام لگایا تھا کہ چندمسلم تنظیموں کی جانب سے اصرار کیے جانے کی وجہ سے اس نے اسلام قبول کرلیا اور گھر سے اس وقت لاپتہ ہوگیا جب اس کے والد نے اس کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لینے کے بعد اس کی پٹائی کی تھی۔ اس نے میڈیا کے نمائندوں کو مزید بتایا کہ وہ گھر سے سیدھے کوزی کوڑ گیا جہاں اس نے جاب وکینسیس کا کورس مکمل کیا۔ وہاں دو دن گذارنے کے بعد میں وہاں سے سیدھے ملازمت کی تلاش میں بنگلور پہنچا اور میں نے وہاں سے میری والدہ سے فون پر بات بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کے والد سے کسی بات سے ناراض ہوکر اس کی پٹائی کردی تھی جس کے بعد اس نے گھر چھوڑدیا۔ بیٹے کے اچانک گمشدگی سے پریشان والد نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا۔ اسی بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے زعفرانی تنظیموں نے دکشت کے اسلام قبول کرنے کی افواہ پھیلاتے ہوئے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ کیرلا سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم نے تعلقہ کے منڈیکلو نامی علاقے کے مقیم ستیش اچاریا کی طرح دکشت کو بھی اسلام میں داخل کردیا ہے۔ دکشت کا کہنا ہے کہ میں اس تمام افواہوں اور الزامات سننے کے بعد پریشان ہوااور میں نے واپس گھر لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اپنے والد کے ساتھ ہوئے اپنے نجی مسئلہ کی وجہ سے گھر چھوڑا تھا لیکن دوسروں کو اس طرح میرے ذاتی معاملات میں مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔
کاسرگوڈ : کار اور لاری کے درمیان پیش آیا تصادم کار ڈرائیور ہلاک
کاسرگوڈ 25؍ستمبر (فکروخبرنیوز) کار اور لاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں کار ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی واردات ضلع کے اری ایل نامی علاقے میں اہم شاہراہ پر پیش آئی ہے۔ مہلوک ڈرائیور کی شناخت میڈیکل دکان کے مالک ماہن (57) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماہن اپنے گھر لوٹ رہا تھا ۔ اس دوران مخالف سمت سے آرہی لاری اس کی کار سے ٹکراگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے اسپتال پہنچانے کے دوران اس نے اپنی آخری سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ ماہن کا ایک بیٹا بھی اس سے پہلے ایک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ہے ۔ کاسرگوڈ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
