بھٹکل 09/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) محکمہئ پولیس بھٹکل کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ یہاں کے علاقہ آسار کیری کا مقیم 13سالہ ارشد ابن اصغر ملا 19جون 2019کی دوپہر ڈیڑھ بجے لاپتہ لڑکے کی تلاش میں تعاون پیش کریں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکا سرکاری اسکول واقع سلطان اسٹریٹ میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کے والد اصغر ملا کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے لیکن تقریباً بیس دن گذرنے کے باوجود لڑکے کا کہیں پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس میں درج شدہ شکایت کے مطابق لڑکے کا قد 122سینٹی میٹر ہے اور سانولے رنگ کا ہے۔ ہندی، اردو زبانیں جانتا ہے۔ خبر کے ساتھ شائع تصویر مذکورہ لڑکے کی ہے جس کے سلسلہ میں جانکاری ملنے پر محکمہئ پولیس نے اطلاع دینے کی گذارش کی ہے۔
Share this post
