موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک کی شنا خت سریندرا کولال(26) کے طور پر کر لی گئی ہے۔جو 02؍ جو لا ئی سے لاپتہ تھا ،اہل خانہ کی طرف سے کا فی تلاشی لینے کے با وجود سراغ نہ مل پا یا تو اس کے بھا ئی نے پو لیس تھا نہ میں لا پتہ ہو نے کی شکا یت درج کی ، جب اس کا کہیں پتہ نہیں چلا تو چند دنوں بعد بھا ئی کی طرف سے اغوا کئے جانے کی شکا یت بھی درج کرا ئی گئی تھی ،لیکن آج صبح اس کی لاش درخت سے لٹکی ہو ئی حالت میں پا ئے جا نے سے لو گوں میں چہ مہ گو ئیوں کا سلسلہ جا ری ہے ، اکثروں نے شبہ ظا ہر کیا ہے کہ سریندرا کو قتل کر کے اس کی لاش کو درخت سے لٹکا دیا گیا ہے ۔ بعض ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سریندرا اپنے علا قہ کے ایک اسکول میں بس ڈرا ئیور کی حیثیت سے ملازمت کر تا تھا ،جیتو اور سریندرا آپس میں ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے ، کسی مو قع پر جیتو نے اپنا مو با ئیل خراب ہو نے کی وجہ سے اپنی بیوی سے بات کر نے کے لئے اپنے دوست سریندرا کا مو با ئیل استعمال کیا ،اس کے اگلے ہی روز سریندرا نے اسی نمبر پر گوڈ مو رننگ گڈ مورننک کا مسیج ارسال کیا ،جیتو کو سریندرا کی اس حرکت سے بہت ناگوا ری ہو ئی ،02؍ جو لا ئی کے روز را جیش نا می ایک دوست سریندرا کے پاس آیا اور اسے اپنی بائیک پرلے گیا ،اس کے بعد سے پھر سریندرا لو گوں کی نظروں سے اوجھل ہی رہا ، مو صو لہ اطلا عات کے مطا بق سریندرا کو ایک انجان جگہ پر لے جا یا گیا ،جہاں ایک گروہ نے اس پر حملہ کر تے ہو ئے اس کو سخت اذیت سے دو چار کیا ، جس کی وجہ سے سریندرا نے اپنے ایک رشتہ دار دیا نند کو فون کر کے اطلاع دی کہ وہ سخت مصیبت میں پھنسا ہوا ہے ، بات چیت کے دوران بھی سریندرا کی چیخیں سنا ئی دے رہی تھی ،کا فی دیر بعد بھی سریندرا اپنے گھر نہ لو ٹا تو اس کے اہل خا نہ نے جیتو کو فون کر کے اس سلسلہ میں بات چیت کی تو جیتو کی طرف سے دئے گئے جواب نے سریندرا کے پو رے گھر والوں کو سکتہ میں ڈال دیا،جیتو نے کہا کہ سریندرا سے کہو کہ وہ مجھے پریشان نہ کریں اور مجھے اپنے راستہ پر چھوڑ دے ،بعض لو گوں کی طرف سے سریندرا کو زخمیحالت میں آٹو رکشہ پر دیکھے جا نے کی بات بھی کہی گئی ہے ،مگر یقینی طور پر اس سلسلہ میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ،پو لیس ،پو لیس اس سلسلہ میں جیتو ،اس کی بیوی اور راجیش سے پو چھ تاچھ کر رہی ہے ،ذرائع کے مطابق آیا سریندرا کا قتل کیا گیا ہے یا سریندرا نے حملہ کے بعد دبا ؤ میں آکر خو دکشی کی اس سلسلہ میں یقینی طور پر کچھ نہیں کیا جا سکتا ،پو لیس کا کہنا ہے کہ پو سٹ مارٹم کے بعد مزید حقا ئق منظر عام پر آئیں گے ،جس سے معا ملہ کے سلجھاؤ میں مدد ملے گی۔
Share this post
