بندر گاہ پر لنگر انداز کشتی لنگر ٹوٹنے سے بیچ سمندر میں ڈوب گئی

منگلورو06/ مئی2019(فکروخبر نیوز)  یہاں بندرگاہ میں لنگر انداز ایک ماہی گیری کشتی لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے رات کے اوقات میں الال سمندر میں ڈوبنے کا واقعہ منظر عام پرآیا ہے۔ کشتی پر پراویڈنس نام درج ہے جس کو بچانے کے لیے کئی کشتیاں بندر گاہ سے روانہ ہوئیں لیکن واپس لانے میں کامیابی نہیں مل سکی۔ 
لنگر کے خود سے ٹوٹنے یا کسی نے شرارت کیے جانے کی کوئی بات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تحقیقات کرکے اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے تاکہ بندر گاہ پر لنگر انداز دوسری کشتیوں کی حفاظت یقینی ہو۔ 

 

Share this post

Loading...