اپنا انگڈی 20؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) بھاری بار ش کی وجہ سے ریاست کرناٹک بھی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج یہاں ہونے والی بارش سے شیرڈی گھاٹ پر منگلور سے بنگلور کو جوڑنے والی سڑک پر لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں گھنٹوں ٹرافک جام رہا ۔بعض مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹرافک کے لیے دشواریاں کھڑی ہوگئیں اور بعض مقامات پر حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاں کے حالات کافی نازک ہیں۔ ٹرافک کے لیے پریشانیاں تو ہی ہیں لیکن مقامی لوگوں کو بھی ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنے میں جو دشواریاں پیش آرہی ہیں وہ ناقابلِ بیان ہیں۔عوام کی مانیں تو ازسر نو یہ کام کرنے کے لیے تقریباً ایک مہینے درکار ہے۔
Share this post
