2.75لا کھ روپیوں کو لیکر لٹیرے فرار(مزید ساحلی خبریں )

اچانک چھوٹی بچی رونے کی وجہ سے خاتون اٹھی تو لگے کمرے میں کھٹ پٹ کی آواز سن کر شوہر کو فون لگایا جو ہال میں سورہاتھا، موبائیل کی گھنٹی سن کر چور وں نے دو کروڈ پچہتر روپئے کی مالیت کی زیوارات اور نقد پر ہاتھ صاف کرکے فرار ہوچکے تھے، پولس شکایت درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کررہی ہے ۔


جانوروں کو لے جانے والی لاری پلٹا کھا گئی

بنٹوال۔28؍گست ۔(فکرو خبر نیوز ) مو یشیوں کو لے جا نے والی لاری الٹنے کے نتیجہ میں چار گایوں کے ہلا ک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے،فکروخبر کے مطابق جانوروں سے بھری ہو ئی تیز رفتار لا ری بے قا بو ہوکرپلٹا کھا گئی جس کے نتیجہ میں چار گائیں ہلاک ہو گئی، اور یہ واقعہ اتوار کے دن صبح کے وقت کلڈکا کے امٹور کراس پر پیش آیا، بتا یا جارہا ہے کہ لا ری کے اندر جملہ ۱۵؍ گائیں مو جود تھیں ، حادثہ کے نتیجہ میں چار مو قع پر ہلاک اور بقیہ زخمی ہو گئی ہیں ،حادثہ ہو تے ہی لا ری ڈرائیور وہاں سے رفو چکر ہو گیا، بتایا جارہا ہے کہ جا نور کوغیر قانو نی طور پر لے جا نے کی بنا پر وہ لاری کو تیز دوڑانے کی کو شش کر رہا تھا کہ دریں اثناء ڈرائیور نے لا ری کا کنٹرول کھودیااوریہ حادثہ پیش آیا،پو لیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جانور سمیت لاری کو ضبط کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share this post

Loading...