لیکن دونوں قوموں کے ذمہد اروں نے فوری پولس کے سامنے مسئلہ حل کرتے ہوئے لڑکے کو پولس کے حوالے کیا۔لڑکا جو کہ لڑکی کے گھر میں صلح صفائی کے لیے پہنچاتھا اس کو مارنے کی ضد لے کر کچھ شرپسند عناصر لڑکی کے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھے ، مگر پولس لڑکے کو بحفاظت گھر سے باہر نکال کر معاملہ سنجیدگی سے حل کرنے میں کامیاب رہی ۔صلح صفائی کے ذریعہ سے معاملہ حل کرلیا گیا ۔ جب کہ اس بیچ مختلف قسم کی افواہیں شہر بھر میں گشت کرتی رہیں جس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
تنظیم کی جانب سے کشمیر کے سیلاب متأثرین کے لیے امدادی رقم جمع کی گئی
لوگوں نے دل کھول کر اپنی امداد پیش کی
بھٹکل 25؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے کشمیر میں سیلاب متأثرین کے لیے شہر بھر کے دکانوں اور گھر گھر جاکر امدادی رقم اکٹھا کی گئی۔ ۔ شہر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں تنظیم او راسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داروں نے چکر کاٹے، مین روڈ ، چوک بازار ،کار اسٹریٹ کے علاوہ پرانے بس اڈہ کے قریب واقع دکانوں میں تنظیم کے ذمہ داروں نے خود پہنچ کشمیر کے سیلاب متأثرین کے لیے امدادی رقم اکٹھا کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا ۔ اور عوام و خواص تمام لوگوں نے اس کارِ خیر میں خوب حصہ لیا۔(تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں )
Share this post
