لڑکی سے بات چیت کرنے پر اے بی وی پی کے کارکن نے مسلم نوجوان کو کیا زدوکوب

لڑکی سے بات چیت کرنے کے بہانے اسی کالج کے طالب علم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلباء کی تنظیم اے بی وی کے کارکن ششی کانت نے عاکف پر حملہ بول دیا اور اسے زدوکوب کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ حملہ کے بعد محمد عاکف موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ششی کانت کی جانب سے ایک مخصوص طبقہ کے طلباء پر حملہ کیے جانے کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ وہ اس سے پہلے بھی وہ کسی نہ کسی بہانے سے ان پر حملہ کرتا آرہا ہے لیکن اس کے خلاف سخت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے اس کے حوصلہ بلند ہوگئے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے بہانے سے مسلم نوجوان پر حملہ کردیتا ہے۔ حملہ کی مذکورہ واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوئی ہے جس کی بنیاد پر کیمپس آف فرنٹ کے کارکنان نے پولیس تھانہ میں ملزم کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے میں اپنا تعاون نہیں دیا اور بے توجہی سے کام لیا تو وہ زبردست احتجاج کرنے والے ہیں۔ کنداپور پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر ناصر حسین کا ماننا ہے کہ ششی کانت کالج میں ہنگامی آرائی کرانے میں پیش پیش ہے اور اس سے پہلے بھی اسے انتباہ دیا جاچکا ہے۔ فی الحال پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

Share this post

Loading...