لڑکی نے شادی سے انکار پر اپنے بوائے فرینڈ پر تیزاب پھینک دیا(مزید اہم ترین خبریں)


شدید گرمی اور پانی کے بحران سے ہلاکتوں کی تعداد 1826 ہو گئی

حیدر آباد (بھارت) ۔ 29 مئی (فکروخبر/ذرائع) بھارت میں شدید گرمی اور پانی کے بحران سے ہلاکتوں کی تعداد 1826 ہو گئی۔ میٹرولوجیکل حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر مزید دو دن جاری رہے گی۔ حکام کے مطابق زیادہ ہلاکتیں جس میں پانی کی شدید کمی اور لو لگنے سے ہوئیں۔ زیادہ ہلاکتیں جنوبی ریاستوں میں ہوئیں جن میں آندھرا پردیش اور تلنگانا شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان ریاستوں میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بہت بڑی تعداد بھی پانی کی کمی اور شدید گرمی سے ہلاک ہوئی ہے۔


ضلع خیدا میں ٹرک اور جیپ میں تصادم ، 6 افراد ہلاک ، 10 زخمی 

نئی دہلی ۔ 29 مئی (فکروخبر/ذرائع) ضلع خیدا میں ٹرک اور جیپ کے تصادم میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ خیدا کے قصبہ مہمدواد کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک مخالف سمت سے آنے والی جیپ کے ساتھ ٹکرا گیا۔ پولیس کے سب انسپکٹر جی پی پارمر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو اونگھ آنے کے بعد ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں جیپ میں سوار افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ 


نئی دہلی، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تابکار مادے سے تابکاری کا اخراج 

نئی دہلی ۔ 29 مئی (فکروخبر/ذرائع) اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی پر ترکی سے کارگو ٹرمینل پر آنے والے تابکار مادے سے تابکاری کا اخراج ہو گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے یونین وزیر رجناتھ سنگھ کے حوالہ سے بتایا کہ تابکاری کی ’’لیکیج‘‘ پر قابو پا لیا گیا ہے اور محکمہ ایٹمی توانائی کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے تابکاری کی شعاعوں کا اخراج روک دیا۔ ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ کارگو ٹرمینل پر کنسائینمٹ پہنچنے کے بعد اس کے ایک حساس کنٹینر کے 10 پیکٹوں میں سے چار پیکٹوں میں سے تابکاری مواد سے شعاعیں خارج ہونے کا پتہ چلا جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس ٹیم کو چیک ان کرنے اور تابکاری پر قابو پانے کیلئے بلا لیا گیا۔ حکام کے مطابق حفظ ماتقدم کے طور پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو کمپلیکس کو عملہ سے عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...