لڑکی کو غیر مسلم سمجھ کر مسلم منگیتر پر جان لیوا حملہ کرنے والے چار بدمعاش گرفتار

لڑکی کی جانب سے اپنے مذہب کی شناخت اور منگنی ہونے کی بات کہے جانے کے باوجود غنڈے اپنی غنڈہ گردی سے باز نہیں آئے اور نشانہ بناتے رہے تھے۔ اس پر زخمی صابر نے بیلتنگڈی پولس تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے ان کو ظلم کو نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ اس کی تصویر کشی کرکے سوشیل میڈیا میں پھیلاکر پر امن ماحول میں بھنگ ڈالنے کی بھی کوشش کی ہے ، اس طرح کے الزامات عائد کرتے ہوئے شکایت درج کی تھی۔ گرفتارشدگان کی شناخت گوپال (32) مقیم وویکانند نگر، اجیت کمار (23) مقیم بڈولی، سریش سالیان (22) مقیم کوسابیٹو، لنگپا نائک (37) مقیم اجیرے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ 

Share this post

Loading...