بتا یا جا تا ہے کہ چند دنوں قبل مذ کو رہ دو لڑ کوں نے اسکول کی ایک طالبہ کی تصویر کسی طرح سے حا صل کر لی ،پھر اس کے ساتھ را بطہ کر تے ہو ئے اپنے ساتھ غلط تعلق قائم کر نے کی دھمکی دی ، لڑ کی کی طرف سے انکار کئے جا نے پر انھوں نے تصویر کے بل بوتے پر اس کو دھمکی دی کہ عدم رضا مندی کی صورت میں photo shop اور corel draw جیسے سوفٹ ویر کی مدد سے اس کی تصویر کے ساتھ کھلواڑ کر تے ہو ئے بد نما اور فحش نما بنا کر سو شل میڈیا پر وائرل کردی جا ئیگی ، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی دھمکی دی کہ مسلم لڑکے کے ساتھ تمہارے تعلقات کی بات بھی سوشیل میڈیا پر پھیلا دی جائے گی۔ ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس باتوں کا تذکرہ کرنے پرجان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ، بتایا جارہا کہ شروع میں تو لڑ کی ان با توں کو برداشت کر تی رہی ،مگر جب معاملہ آگے بڑھا تو پو لیس تھا میں شکا یت درج کردی جس کے مطا بق کا روائی کر تے ہو ئے پو لیس نے دو نوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے ،واضح رہے کہ ملزم ہریش نائیک کا تعلق بی جے پی سے ہے ،پو لیس کے مطا بق یہ دونوں ملزمان اس سے قبل بھی اس طرح کی غلیظ حرکت انجام دے چکے ہیں ،پو لیس اس معا ملہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
Share this post
