گیارہ سالہ لڑکے کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، اڈپی منتقل

 

گوکرنا 20؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے اگرگون گرام پنچایت کے مقیم گیارہ سالہ لڑکے کو زہریلے سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ لڑکے کی شناخت عبدالرحیم ادریس مجاور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کھیل کے دوران لڑکے کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔ فوری طورپر لڑکے کو مقامی پی ایچ سی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً چالیس منٹ بعد لڑکے کو گوکرنا کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ، بتایا جارہا ہے کہ اس وقت تک اس کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ فوری طور پر آکسیجن اور انجیکشن دینے کے بعد لڑکے کی حالت میں تھوڑا سا سدھار آیا۔ اس کے بعد لڑکے کو کمٹہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن لڑکے کی حالت دیکھتے ہوئے مزید علاج کے لیے اسے اڈپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال لڑکے کی حالت میں بہتر بتائی جارہی ہے۔

Share this post

Loading...