لببک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے کنڑا زبان سیکھنے کے لئے خصوصی کلاسس عنقریب ہورہے شروع : اپنا نام رجسٹر کرنے کے لئے جلد رابطہ کرنے کی گذارش

بھٹکل: 07 مارچ 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل ریاست کرناٹک کا ایک تعلقہ ہے۔ چاہے یہاں کی مادری زبان جو بھی ہو لیکن ریاست کے دیگر شہروں اور علاقوں کی لوگوں کی طرح یہاں کے لوگوں کو بھی ہرموڑ پر ریاستی سرکاری زبان کنڑا کی ضرورت ہے۔ بھٹکل کی عمومی فضا یہ ہے کہ یہاں کی اکثریت کنڑا زبان سے ناواقف ہے۔ یہاں منعقدہ کئی جلسوں میں معزز شخصیات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھٹکل کے لوگوں میں بہت سی خوبیاں ہیں اور کئی ایک میدان میں دوسرے علاقوں والوں سے بہت آگے بڑھے ہوئے ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہے  یہاں کی اکثریت کنڑا سے ناواقف ہے اور اس سلسلہ میں کوئی پیش قدمی بھی نہیں ہوپار ہی تھی ۔  اب کئی ادارے اس سلسلہ میں پیش قدمی کررہے ہیں ۔ ان کا یہ قدم قابلِ تحسین ہے اور قابلِ مبارکباد بھی۔

لبیک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کا شمار یہاں کے قدیم اسپورٹس سینٹروں میں ہوتا ہے۔ اس اسپورٹس سینٹر کے تحت کئی ایک سماجی خدمات انجام دی جاچکی ہیں۔ اب اس کے تحت بھٹکل سے تعلق رکھنے والوں کے لیے کنڑا اسپیکنگ کورس کے کلاس عنقریب شروع کیے جارہے ہیں۔ ان کلاسس کی خاص بات یہ ہے کہ انہو ں نے اس جملہ کی سچائی کو دوبارہ عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے کہ علم سیکھنے  کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ اسپورٹس سینٹر کی طرف جاری تفصیلات میں جلی حرفوں میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ اس کورس میں ہر عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ خواہشمند حضرات جلد از جلد بذریعہ فون یا وھاٹس ایپ اپنا نام درج کرلیں۔ 
مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔ 
9945840498 
7676735664

واضح رہے کہ اس سے قبل خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل اس سلسلہ میں پہل کرچکا ہے اور ان کی جانب سے کنڑا زبان سیکھنے کے کلاسس  خلیفہ جامع مسجد میں جاری ہے جہاں تقریباً تیس افراد تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...