افتتاح کے بعد متصلاً تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے فرمائی۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اہم بات یہ رہی ہے امسال لبیک نوائط سے منسلک کل سولہ طلباء وطالبات حفظِ قرآن کی دولت سے سرفراز ہوئیں ، اسی طرح عالمیت ، پی یوسی ، ایس ایس ایل سی کے میدان میں بھی طلباء نے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کی۔ لبیک کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے کہا کہ اس کے تحت تین شعبے ، تعلیمی ، سماجی اور ریاضت کام کررہے ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ الحمدللہ ہر سال لبیک کے تحت تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور یہ شہر کا پہلا اسپورٹس سینٹر ہے جس نے تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات سے انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا جو سلسلہ آج تک جاری ہے۔ اس موقع پر لبیک سے تعلق رکھنے والے کئی سینئر اراکین کی شال پوشی بھی کی گئی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بلا کھنڈ ( گلمی) سے پہلے عالم دین مولانا وسیم اکرم اور پہلے حافظِ قرآن حافظ مدثر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ دونوں نشستوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور دعائیہ کلمات پر مغرب سے قبل یہ پروگرام اپنی اختتام کو پہنچا۔ اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی ، استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی ، امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندو ی ، استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا افضل ندوی ، انجمن حامئ مسلمین کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
