سال 2018میں دینی وعصری میدان میں ممتاز نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان تقسیم کیے جائیں ایوارڈ
بھٹکل: یکم مئی 2019(فکروخبر نیوز) لبیک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے سال 2018 میں دینی وعصری ملی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ممتاز طلباء کے درمیان تقسیمِ انعامات کا پروگرام 2مئی بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء متصلاً بمقام مسجد صدیقی منعقد کیا جارہا ہے۔ لبیک نوائط کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھا یا جائے اور ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے دوسروں کو بھی آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے اسی پروگرام میں استقبالِ رمضان کے عنوان پر علماء کرام کے بیانات بھی ہوں گے۔ لبیک نوائط اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے تمام حضرات سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
Share this post
