یوتھ آف لبیک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کا سالانہ اجلاس ، سال بھر کی کارکردگی کی رپورٹ پیش ، مختلف میدانوں میں  یوتھ بڑھ رہے ہیں آگے

bhatkal, bhatkal sports, labbaik nawayath association,

بھٹکل 16؍فروری 2022(فکروخبرنیوز) یوتھ آف لبیک نوائط اسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس کل رات بعد عشاء لبیک کے دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2021 کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

اس موقع پر ذمہ داران لبیک میں جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی ، صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کے سامنے اتحاد کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ ہمارے یہاں کے نوجوان اپنے بڑوں اور سرپرستوں کی نگرانی میں بہت اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں ، انہوں نے اسی طرح آگے بڑھ کر قوم وملت کی خدمات انجام دینے کا جذبہ پیدا کرنے کی بھی نصیحت کی۔

سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ امسال لبیک کے تحت مختلف پروگرامات منعقد ہوئے ۔ بعض پروگرام کا تعلق خدمتِ انسانی کے جذبہ کے تحت کیا گیا جس میں آئی ٹیسٹنگ کیمپ ، کوویڈ ویکسینیشن کیمپ اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔ بعض پروگرام کا تعلق تعلیم سے رہا جس میں کیئریر کونسلنگ، امتحانات کی تیاری کیسے کریں جیسے عناوین کے تحت دلچسپ اورفائدہ مند پروگرامات منعقد کیے گئے ۔ بعض کاتعلق جسمانی ورزش سے متعلق رہا جس کے تحت مختلف کھیل منعقد کرکے نوجوانوں کی صحت برقرار رکھنے کی کوششیں کی گئیں۔ امسال یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح سال بھر کی کاردگی میں بڑھ کر چڑھ حصہ لینے والے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

Share this post

Loading...