بھٹکل : لبیک نوائط ایسوسی ایشن کی جانب سے بروز جمعرات بعد عصرخواتین کے لیے منعقد ہورہا ہے پروگرام ، جانیے پروگرام کی تفصیلات

بھٹکل17؍جنوری2024(فکروخبرنیوز) لبیک نوائط ایسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے 18 جنوری 2024 بروز جمعرات ٹھیک پاؤنے پانچ بجے خواتین کے لیے ایک اہم پروگرام بعنوان ہمارے معاشی مسائل اور اس کا حل منعقد کیا جارہا ہے۔ لبیک کے ذمہ داران نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ایک اہم عنوان کے تحت منعقد کیا جارہا ہے اور یہ صرف خواتین کے لیے مخصوص ہوگا۔ یہ پروگرام اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول گراؤنڈ بھٹکل میں منعقد ہوگا جس میں امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کا خطاب ہوگا۔

Share this post

Loading...