لبیک نوائط کے زیرِ اہتمام ٹرافک کے اصولوں کے پابند رہنے کے لئے جلوس نکال کر بیداری مہم

لھذا اس سلسلہ میں لبیک نوائط کے ذمہ داروں نے عوام الناس میں عمومی بیداری پیدا کرنے کے لئے آج بروز جمعہ بعد نماز عصر انجمن گراؤنڈ سے ایک خاموش اور پُرامن ریلی کا انعقاد کیا _ملحوظ رہے کہ مین روڈ سے ہوتے ہوئے سرکل تک پہونچے ، پھر واپسی کرتے ہوئے ممبئی بازار تک ، اور پھر وہاں سے انجمن گراؤنڈ پہونچے _ واضح رہے کہ اس ریلی میں لبیک کے عام ممبران ، انتظامیہ اراکین اور اہلِ محلہ بڑی تعداد میں شریک تھے ، ریلی کی صدارت جناب اسماعیل صاحب (بڈور) دامدا أبو جنرل سکریٹری مسجد صدیقی اور جناب چیڈو باپا صاحب مصباح نے کی ، مختلف میڈیا کے نمائندے موجود تھے ، ریلی کے اختتام پر صدر لبیک مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آج کے اس پروگرام کی ضرورت اور مقصد کو واضح کیا ، جب کہ لبیک کے رکن انتظامیہ جناب عبدالغنی صاحب سوداگر نے کنڑا میڈیا سے گفتگو کی ، خوش گوار ماحول میں ریلی اختتام کو پہونچی ، عوام الناس نے اس پروگرام کے تعلق سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ، ریلی کے اختتام پر حاضرین کے لیے تواضع کا انتظام کیا گیا تھا _


منجانب : شعبہ نشر و اشاعت 
لبیک نوائط ایسو سی ایشن بھٹکل

Share this post

Loading...