سال 2019 میں دینی وعصری میدان میں ممتاز نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان تقسیم کیے جائیں ایوارڈس
بھٹکل: 15دسمبر2020 (فکروخبر نیوز) لبیک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے سال 2019 میں دینی وعصری ملی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ممتاز طلباء کے درمیان تقسیمِ انعامات کا پروگرام جنوری کے پہلے ہفتہ میں بعد نمازِ عشاء متصلاً بمقام مسجد طور منعقد کیا جائے گا۔ لبیک نوائط کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے فکروخبرکو بتایا کہ پروگرام کی حتمی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھا یا جائے اور ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے دوسروں کو بھی آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود علماء اور عمائدین تعلیم کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر بھی اپنےزریں خیالات کا اظہار کریں گے ۔
Share this post
