کاپو: 11 فروری 2019 (فکروخبرنیوز) یہاں کے مجور ریلوے لائن کے قریب جنگلات میں جلی ہوئی حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد ہونے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ، لاش دیکھ کر اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ مرد کی ہے جس کی عمر ۴۰ سے ۴۵ سال کے درمیان ہوگی ،
رپورٹ کے مطابق گنیش نامی شخص کو اس کی بیٹی نے ریلوے لائن کے قریب کچھ جلنے کی خبر دی جب وہ اس جگہ پہونچا تو اس کے ہوش اڑ گئے کہ ایک لاش پوری جلی ہوئی حالت میں ہے جس سے دھواں نکل رہا ہے
ابھی تک یہ صاف نہیں ہو پایا ہے آیا یہ خودکشی ہے یاقتل کی واردات ہے جائے حادثہ سے لنگی کا ٹکڑا ، بیڑی کا بنڈل اور دلکش پیکٹ برآمد ہوئی ہے ،کاپو پولس نے معاملہ درج کراتے ہوئے پوچھ تاچھ میں لگی ہوئی ہے کہ اس علاقہ میں کوئی لاپتہ تو نہیں ہے-
Share this post
