ساحلی کرناٹکا سے ٹکرانے والا ”کیار“ طوفان تھم گیا

بھٹکل 27/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  پچھلے کئی روز سے ساحلی کرناٹکا میں تباہی مچانے والے ”کیار“ طوفان دو روز سے تھم گیا ہے۔ اگرچہ آئندہ دنوں میں مزید بارش کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے لیکن فی الحال دو روز سے شہر میں بارش نہ کے برابر ہے۔ اس طوفان سے ساحلی کرناٹکا کے اترکنڑ ا ضلع سمیت اڈپی اور جنوبی کنیرا میں بھاری نقصانات کی خبریں ہیں۔ گھروں میں پانی گھس آنے سے کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتیاں بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں۔ کیرلا، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو کی بھی ماہی گیر کشتیاں طوفان سے بچنے کے لیے کاروار، منگلور اور ملپے بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں۔ کوسٹ گارڈ نے ماہی گیر کشتیوں میں پھنسے کئی افرا دکو بحفاظت ساحل پر پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ آج کسی علاقہ سے بارش کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔ 

Share this post

Loading...