انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ احمد قریشی کے معاملہ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ اورریاستی وزیر داخلہ سے بات چیت کی ہے، دونوں نے اس پورے معاملہ کی تحقیقات کرنے کے بعد خاطی افسران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دئیے ہیں۔
ٹینکر کی زد میں آنے سے بائک سوار کی موت
منگلور 11؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آنے سے بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات اے جے اسپتال کے قریب پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت سدانند شیٹی (45) مقیم سورتکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص سورتکل سے جانے کے بعد پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹینکر اس کی بائک سے ٹکرایا جس سے شیٹی زمین پر آرہا اور ٹینکر کی زد میں آنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ کدری ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
