کیا جوگ فالس(کارگل ) میں تعمیر کیا جائے گا ایرپورٹ...؟

اس پلان میں سڑکوں کو کشادہ کرنے کے علاوہ بہترین سفری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، اور یہ پورا پروجیٹ پانچ سال کا پروجیکٹ ہے اور اس منصوبے کو تیار کرنے کے بعد حکومت کے حوالے بھی کردیا گیا ہے اگر حکومت کی جانب سے گرین سگنل یعنی اجازت مل جاتی ہے تو پھر منصوبے پر عمل درآمد کے لئے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا، بس انتظار ہے تو وہ صرف حکومت کی ہر جھنڈی کا۔ انہوں نے یہ حیرت انگیز بات بھی بتائی کہ یہ منصوبہ ایسا تیار کیا گیا ہے کہ ا س کی تکمیل کے لئے ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائے گا۔اس منصوبے کو اگر اجازت ملتی ہے تو 400افراد کو روزگاری ملے گی اور پھر یہ پورا منصوبہ جوگ فالس (آبشار ) کے دس کلومیٹر کے فاصلے پر کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...