کیا حکومت متالک کے خلاف درج 13کیس ڈراپ کرنے جارہی ہے ؟؟

حکومت کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو ایک لیٹر بھیجا ہے ، یہ خط 14دسمبر کو پروزکیوشن کے ڈائرکٹر کو لکھا گیا ہے جس میں متالک کے خلاف درج کیس کو حکومت ڈراپ کرنا چاہتی ہے آپ اس میں اپنی آراء دیں، اس میں نام نہ ظاہر کرنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ 2002سے سال 2009کے درمیان، دکشن کنڑا اور اُترکنڑا ضلع سمیت ، دھارواڑ، میسور، وجیا پور، اور مڈیکیری کے پولس تھانوں میں متالک کے خلاف کیس درج ہے۔ بتایاجارہاہے کہ پروزیکیوشن کے رپورٹ کے بعد اس رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کی جائے گی پھر اس پر فیصلہ ہوگا۔ 
اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد متالک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا وہ کانگریس حکومت کے اس فیصلے سے اچھنبے میں ہیں، یہ وہی حکومت ہے جو میرے بیانات پر تنقید کی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی ان کیس کو ڈراپ کرنے کے لئے کسی بھی حکومت کو چاہے وہ بی جے پی ہو یا کانگریس اپیل نہیں کی تھی۔ اس کے علاوہ بھی ہندو و غیر ہندو تنظیموں نے اس فیصلے پر اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کا یہ ایک اور سیاسی ہتھکنڈہ ہے ۔ 


پیسے لو اور ووٹ دو:بی جے پی لیڈر خطیر رقم کے ساتھ دھر لئے گے 

کلبرگی 26دسمبر (فکروخبرنیوز ) ایم ایل سی انتخابات کے پیشِ نظر ریاست بھر میں سکیوریٹی چست کردی گئی ہے تو وہیں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی ٹیم بھی پوری طرح سرگرم ہے ، اس بیچ یہاں ایک مقامی میڈیا کے اسٹنگ آپریشن کے دوران ایک بی جے پی لیڈر کو خطیر رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بی جے پی لیڈر ریو نائیک بیلاماگی اپنے بی جے پی کے اُمیدار بی جی پاٹل کے حق میں ووٹر کرنے کے لئے بیس بیس ہزار روپئے دیتے ہوئے پکڑے گی۔ بتایاجارہاہے کہ ان کے پاس کئی ایسے بند لفافے میں تھے جس میں بیس بیس ہزار روپئے رکھے گئے تھے جو کہ ووٹر کو دئے جانے تھے۔ اس سلسلہ میں جب سابق وزیرِ قانون سریش کمار سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا اس طرح کے معاملات میں چاہے جوکوئی بھی ہو اور جس پارٹی سے بھی واسطہ ہو سخت قانونی کارہ جورئی کرنا چاہئے۔

Share this post

Loading...