بلاری 6 ستمبر2022(فکروخبرنیوز) سوشیل میڈیا پر وائرل خبروں پر انسان اس قدر بھی بھروسہ کرلیتا ہے کہ وہ غلط اور صحیح کی پہچان بھی بھول جاتا ہے۔
یہ خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں کہ والدین نے اپنے فوت شدہ دس سالہ بیٹے کو دوبارہ زندگی ملنے کی امید میں وہ کام کیا جسے عقل تسلیم ہی نہیں کرسکتی۔
واقعہ ضلع بلاری کے سریواڑا گاؤں کا ہے جہاں دس سالہ لڑکے کے والدین کو جیسے ہی اس کی خبر پہنچی کہ ان کا بیٹا غرق ہوکر فوت ہوچکا ہے تو انہوں نے سوشیل میڈیا پر دیکھی کلپ پر یقین کرتے ہوئے فوری طور پر نمک کے پانچ تھیلے منگوائے اور بیٹے کی لاش کو نمک سے ڈھک دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ انہوں نے سوشیل میڈیا پر اس طرح کی ایک کلپ دیکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر لاش کو چند گھنٹے نمک میں رکھا جائے تو وہ شخص دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔
اس طرح کرنے کے بعد انہوں نے پانچ گھنٹے تک انتظار کیا ۔ آخر کار والدین نے اس حقیقت کو قبول کر لیا کہ ان کا بیٹا نہیں رہا اور اس کی آخری رسومات ادا کر دیں۔
Share this post
