منگلورو27 جون2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کیرالہ مسلم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چارٹرڈ پرواز کویت سے منگلورو کے لئے آخری وقت میں منسوخ کردی گئی کیونکہ فنی تکنیکی وجوہات کی بناء پر یہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی پیشگی اجازت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
162 مسافر انڈگو کی فلائٹ میں سوار ہونے کے لئے تیار تھے جو 27 جون کو صبح 11 بجے طے شدہ تھی اور شام 6 بجکر 55 منٹ پر منگلور پہنچنا تھا۔
مسافر طویل انتظار کے بعد امید کر رہے تھے کہ اس کورونا وبائی امراض کے دوران اپنے آبائی شہر لوٹ پائیں گے ۔ بیشتر مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں اور وہ کرائے کے مکانوں میں رہ رہے تھے ۔ مسافر فلائٹ میں سوار ہونے والے ہی تھے کہ آخری لمحے میں فلائٹ کی منسوخی کی خبر نے مسافروں کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔ ان میں سے بعض مسافروں نے کرائے کے مکان چھوڑ دیئے تھے ۔ اب وہ پریشانی میں ہیں اور انھیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
26 جون کو کرناٹک کیرالہ مسلم ایسوسی ایشن کو چارٹرڈ فلائٹ کی منسوخی کے بارے میں اطلاع ملی جس میں مسافروں سے کہا گیا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہماری کل کی پرواز کا وقت دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہم جلد ہی آپ سب کو جلد مطلع کریں گے انہو ں نے ساتھ میں یہ بھی درخواست کی تھی کہ جو لوگ جو ہماری طے شدہ پرواز میں سفر کرنا چاہتے ہیں، براہ کرم ہمارے ساتھ رہیں۔ وہ لوگ جو سفر منسوخ کرنا چاہتے ہیں اور آپ کی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں، فکر نہ کریں، ہم واپس کردیں گے۔
ذرائع : ڈائجی ورلڈ
Share this post
