آوارہ کتے کو گولی مارنا شہری کو پڑا مہنگا ، پولیس نے جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس ، معاملہ بھی ہوا درج

منگلورو05 جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)  آوارہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے والے شخص کو پولیس نے نوٹس جاری کریا ہے۔ یہ واقعہ کدری کے شیواباغ علاقے میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق انل سونس نامی شخص نے ایک آوارہ کتے کو گولی ماردی جس کے بعد پولیس نے اسے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ کتا یکم جولائی کی شام کدری شیوا باغ کے علاقے میں ایک عوامی جگہ میں مردہ پایا گیا ۔ مقامی افراد نے اس معاملے کی اطلاع انیمل کیئر ٹرسٹ کو دی تھی۔ جس کے بعد ٹرسٹ کی سوما آر نائک نے کدری پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

کتے کے پوسٹ مارٹم سے انکشاف ہوا تھا کہ ہوائی بندوق کے ذریعہ اسے گولی مار دی گئی ہو۔ انل کے خلاف آئی پی سی سیکشن 428، 429 اور جانوروں سے بچاؤ کے قانون کے سیکشن 11 (1) (ایل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔؎

ذرائع : منگلور ٹوڈے

Share this post

Loading...