اڈپی 06/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) حادثاتی طو رپر کنویں میں گری اسی سالہ خاتون کو بچانے کے لئے آٹو رکشہ ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے آگے آکر اسے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شاردا شیتی گر (80) مقیم آننت کرشنا حادثاتی طور پر آج صبح کنویں گرپڑی۔ خاتون نے ہوشمندی دکھاتے ہوئے واٹر پمپ کو تھامے رکھا۔ اس دوران جیسے ہی یہ خبر علاقہ والوں کو پہنچی تو راجیش نائک نامی رکشہ ڈرائیور فوری طور پر کنویں میں اترا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد پولیس ٹیم بھی وہاں پہنچی جس میں ایک افسر پہلی فرصت میں کنویں میں اتر پڑا اور خاتون میں اوپر لانے میں رکشہ ڈرائیور کاپورا تعاون کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ فائر بریگیڈ عملہ نے بھی اپنا تعاون کیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ شاردھا کو ئی زیادہ ختم نہیں ہوآئے ہیں اور وہ مکمل صحتیاب ہیں۔
Share this post
